واشنگٹن، 16 اگست امریکہ میں رپبلكن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کل کہا ملک کے صدر منتخب ہونے پر وہ تارکین وطن کی تحقیقات کے عمل کو انتہائی سخت کر دیں گے۔
مسٹر ٹرمپ نے اوہائیو میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’میں نے اسلامی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے اپنی
منصوبہ بندی سامنے رکھی ہے جس کے تحت امریکہ آنے والوں کے لئے اسکریننگ کا عمل انتہائی سخت کیا جائے گا‘‘۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ آنے کے لئے درخواست دینے والوں کی اسکریننگ کے عمل کے تحت پتہ لگایا جائے گا کہ وہ اعتدال پسند ہیں یا نہیں اور دوسرے مذاہب کے تئیں کہیں وہ سخت گیر خیالات کے حامل تونہیں ہیں